Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

مشال یوسفزئی اور سلمان اکرم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن سینیٹر مشال یوسفزئی کے درمیان اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مشال یوسفزئی اور سلمان اکرم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشال یوسفزئی نے پی ٹی آئی کے بانی کے الفاظ ٹھیک نہ آنے کا معاملہ اٹھایا۔

ذرائع کے مطابق مشال یوسفزئی نے سلمان اکرم راجہ پر پی ٹی آئی کے بانی کا پیغام درست طریقے سے نہ پہنچانے کا الزام لگایا جس پر سلمان اکرم راجہ نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس ملاقات یا پیغام لانے کی ذمہ داری ہے وہ صحیح پیغام پہنچاتے ہیں، ملاقاتیں محدود ہیں، ہم ان لوگوں کی باتوں پر اعتماد کرنے پر مجبور ہیں۔

جس کے بعد مشال یوسفزئی نے سلمان اکرم راجہ کے ساتھ سخت الفاظ کے تبادلے پر موقف دینے سے گریز کیا۔

مشال یوسفزئی نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔

مشال یوسفزئی اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان پہلے بھی اختلافات سامنے آچکے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

یہ بھی پڑھیں