لکی مروت (اوصاف نیوز) پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او کے مطابق پولیس موبائل میں 7 پولیس اہلکار تھے۔ پولیس نے خود کش حملہ آور کو بخمل احمد زئی کے قریب سے ٹریس کیا تھا۔ پولیس موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آوروں کو کچے راستے تک لے جانے میں کامیاب ہو گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور نے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی اور پولیس کی جوابی فائرنگ پر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ اس کا دوسرا ساتھی قریبی بستی کی طرف فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خود کش دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل علاؤالدین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 6 زخمی اہلکاروں کو تاجوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق لکی مروت میں بیٹنی نیشنل موومنٹ کا جرگہ جاری تھا۔ پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر علاقے کو تباہی سے بچایا۔
مزید پڑھیں:کے پی اسمبلی میں ہزارہ صوبہ بنانے کی قرارداد منظور




