Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

ایشیا کپ، فرحان یوسف کپتان مقرر

(اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فرحان یوسف اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستانی اسکواڈ کی قیادت کریں گے اور عثمان خان نائب کپتان ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے جس میں پاکستان گروپ ’اے‘ میں بھارت، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 3 کے ساتھ شامل ہے۔

قومی ٹیم کا پہلا معرکہ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 کے خلاف سیونز اسٹیڈیم میں ہوگا۔

دوسرا اہم میچ 14 دسمبر کو بھارت کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی میں ہوگا جبکہ تیسرا گروپ میچ 16 دسمبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف شیڈول ہے۔ سیمی فائنل 19 دسمبر اور فائنل 21 دسمبر کو ہوگا۔

پاکستانی اسکواڈ میں فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سپورٹ اسٹاف میں سرفراز احمد (مینیجر/مینٹور)، شاہد انور (ہیڈ کوچ/بیٹنگ کوچ)، راؤ افتخار (بولنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، عبیداللہ (فزیو) اور علی حمزہ (اینالسٹ) کے فرائض انجام دیں گے۔
مزید پڑھیں:نامور آسٹریلوی کھلاڑی نے آئی پی ایل سے منہ موڑ لیا؟

یہ بھی پڑھیں