Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

میں بلکل خیریت سے ہوں وہ معین خان دوسرا ہے ، ویڈیو پیغام جاری

(اوصاف نیوز)سابق پاکستانی کرکٹر معین خانکا اپنے انتقال کی خبروں پر ردعمل سامنے آ گیا۔میں بلکل خیریت سے ہوں وہ معین خان دوسرا ہے ، ویڈیو پیغام جاری

انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کی اور ویڈیو بیان کے ذریعے اپنی خیریت کے حوالے سے بتایا۔

آج صبح سے معین خان کے انتقال کی افواہیں زیر گردش تھیں، جس پر انہیں ویڈیو بیان جاری کرنا پڑا۔

اپنے بیان میں انہوں نے ان جھوٹی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ صبح سے میرے انتقال کی ایک افواہ گردش کر رہی ہے جن صاحب نے بھی یہ حرکت کی ہے انہوں نے نہایت ہی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔
معین خان نے کہا کہ وہ مکمل صحت مند اور بالکل خیریت سے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے دھرمیندر کی موت کی خبر تصدیق کے بغیر چلائی تھی جسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد کے کرکٹر اور محبوب اسپورٹس کرکٹ کلب کے کپتان، معین خان راجپوت 65 برس کی عمر میں دل کا جان لیوا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

معین راجپوت حیدرآباد کی اسپورٹس تاریخ میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے اور نوجوان کرکٹرز کی تربیت اور رہنمائی میں ان کی خدمات کئی دہائیوں پر محیط تھیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ محبوب کرکٹ گراؤنڈ، یونٹ نمبر 5 لطیف آباد میں ادا کی گئی، جہاں شہر بھر سے کھلاڑی، سابق کرکٹرز، اسپورٹس آرگنائزرز، سیاسی شخصیات اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:آپ گنجے ہیں تو یہ خبر پڑھیں

یہ بھی پڑھیں