Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

چالان کے خلاف شہری کا انوکھا احتجاج !دلچسپ ویڈیو منظر عام پر

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب بھر میں بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران درجنوں موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانے اور کم عمر کی ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ہیلمٹ پہننے سے متعلق قوانین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔

کئی صارفین نے ایسی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں کئی افراد چالان سے بچنے کے لیے کام کے دوران اور سوتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہنے ہوئے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گدھا گاڑی چلانے والے شخص نے نہ صرف خود ہیلمٹ پہن رکھا ہے بلکہ گدھے پر بھی ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔ ویڈیو بنانے والے صارف نے اس سے پوچھا کہ اس نے ہیلمٹ کیوں پہنا؟ جس پر اس شخص نے جواب دیا کہ اس نے یہ اس لیے پہنا ہے کیونکہ اسے چالان موصول ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ لوگ کسی بھی معاملے میں سنجیدہ نہیں ہو سکتے، جب کہ دوسروں نے زور دیا کہ ہیلمٹ پہننا ضروری ہے اور اس کا مذاق نہیں اڑایا جانا چاہیے۔ محمد حماد نامی صارف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ایسے مواد کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ لوگ قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں‌:قومی ایئر لائن کی بڈنگ تاریخ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں