Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

قومی ایئر لائن کی بڈنگ تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی بولی 23 دسمبر کو ہوگی، بولی کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

قومی ایئرلائن کی نجکاری میں شریک کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں قومی ایئرلائن کی پروازیں دوبارہ شروع ہونے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے قومی ایئر لائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بھی ضروری ہے۔

وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ جو بھی بولی کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالے گا وہ اپنی تمام تر توانائیاں قومی ایئرلائن کے تشخص کی بحالی پر مرکوز کرے گا۔
مزید پڑھیں‌:مساجد کے آئمہ کرام کیلئے خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دیدیا

یہ بھی پڑھیں