Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

متنازعہ ٹوئٹس کیس:ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کا اہم اقدام سامنے آگیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ٹرائل روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے مقدمے کی سماعت روکنے کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کرنے سے انکار کے خلاف ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے درخواست دائر کی۔ اپیل ایڈووکیٹ فیصل صدیقی کے ذریعے دائر کی گئی۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر حاضری میں شہادتیں ریکارڈ کرکے شفاف ٹرائل کے آئینی حق کی نفی کی گئی۔ درخواست گزار کی عدم موجودگی میں استغاثہ کے چار گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کرنے کے بجائے فریقین کو نوٹس دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

عدالت کو متعدد بار بتایا گیا کہ کیس کی اگلی سماعت 4 دسمبر کو ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں مقدمے کی سماعت پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کے خلاف بڑا عدالتی فیصلہ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں