Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

پی ٹی آئی رہنما کل عمران خان سے ملاقات کریں گے، سہیل آفریدی کا نام بھی شامل

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پی ٹی آئی رہنما کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔ تحریک انصاف نے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ملاقات کے لیے کل دوبارہ اڈیالہ جیل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نام بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

فہرست میں رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک اور صوبائی وزیر شفقت ایاز کے نام بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایم پی اے عاصم خان، ریاض خان اور ارشد ایوب کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کل دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اڈیالہ جیل آئیں گے۔
مزید پڑھیں‌:متنازعہ ٹوئٹس کیس:ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کا اہم اقدام سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں