Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

دو گروپوں میں تصادم ،متعدد افراد جاں بحق

کوہاٹ (اوصاف نیوز)لاچی بازار کے قریب 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لاچی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

فائرنگ سے حسن، ظاہر زمان، غفور اور معمور جاں بحق جبکہ اعجاز اور حماد زخمی ہوئے۔

پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:مذہبی اسکالر کی ضمانت منظور ،عدالت کا فوری رہائی کا حکم

یہ بھی پڑھیں