Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

بے نظیر ہنرمند پروگرام میں شامل ہونے کا طریقہ کار جانئے؟

اسلام آباد (اوصاف نیوز)‌بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں کے لیے بااختیار مستقبل کا دروازہ کھل گیا ہے۔ بے نظیر ہنرمند پروگرام نے مفت تکنیکی تربیت اور روزگار کے مواقع کے ساتھ شرکت کے لیے جامع شرائط جاری کی ہیں۔

حکومت پاکستان نے بے نظیر ہنرمند پروگرام میں شمولیت کے لیے شرائط اور طریقہ کار جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ملک کے غریب اور مستحق خاندانوں کو تکنیکی مہارت فراہم کرکے معاشی آزادی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بی آئی ایس پی کے مستحق خاندان یا ان کے اہل خانہ بے نظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے مفت فنی پیشہ ورانہ تربیت، ماہانہ وظیفہ، گریجویشن بونس، سرٹیفکیٹ اور روزگار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔

پروگرام کے کورسز میں آئی ٹی، صحت، ہوٹل مینجمنٹ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبے شامل ہیں جن کا دورانیہ 3 سے 6 ماہ تک رکھا گیا ہے۔

جاری کردہ شرائط کے مطابق، صرف وہی افراد اہل ہوں گے جو BISP کی متحرک رجسٹری میں اہل کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ پروگرام میں داخلے کے لیے کم از کم تعلیم کی شرط میٹرک ہے جبکہ عمر کی حد 18 سے 40 سال مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ایک خاندان سے صرف ایک فرد اس پروگرام کے لیے اندراج کر سکتا ہے۔

حکام کے مطابق رجسٹریشن پورٹل https://hunarmand.bisp.gov.pkصرف درخواستیں جمع کرانے کے لیے ہے، جس کے بعد درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد ہی پروگرام میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ امیدوار اپنے اصل شناختی کارڈ اور ایکٹو موبائل نمبر کے ساتھ قریبی تحصیل آفس میں بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں‌:نمل یونیورسٹی میں گیس لیکیج سے دھماکا، زخمی نائب قاصد انتقال کرگیا

یہ بھی پڑھیں