اسلام آباد (اوصاف نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ این اے 251 شیرانی ژوب قلعہ سیف اللہ کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 18 دسمبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 251 سے کامیاب امیدوار سید سمیع اللہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔
الیکشن کمیشن بلوچستان کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔
مزید پڑھیں:ٹک ٹاک بنانے والے پولیس اہلکاروںکو نوکری سے برخاست کر دیا گیا



