Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

ٹک ٹاک بنانے والے پولیس اہلکاروں‌کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا

لاہور (اوصاف نیوز) ٹک ٹاک بنانے والے تین پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

لاہور کے ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے تین پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک بنائے تھے جس پر ایس پی شہربانو نقوی نے سخت ایکشن لیا۔

تینوں پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جن میں کانسٹیبل شاہد، بلال اور عثمان شامل ہیں۔

تینوں افسران کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس نے اپنے تمام افسران پر مقبول سوشل میڈیا ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی عائد کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ مستقبل میں کوئی اہلکار وردی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیوز نہیں بنائے گا۔

وفاقی پولیس نے سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر دو افسران کو بھی معطل کر دیا ہے۔ ان میں آپریشنز ڈویژن میں تعینات کانسٹیبل آفتاب احمد اور احتشام اسلم شامل ہیں۔

دونوں پولیس افسران پر “بدتمیزی” اور پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہیں ریسکیو 15 کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:چیزیں بہتری کی جانب جارہی ہیں پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل

یہ بھی پڑھیں