Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

شادی میں رس گلے ختم ہونے پر دولہا اور دلہن کے اہلخانہ لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

(اوصاف نیوز)بھارت میں شادی کے کھانے میں رس گلے ختم ہونے پر دولہا اور دلہن کے اہلخانہ لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع بودھگیا میں شادی تقریب میدان جنگ بن گئیں کیونکہ دولہا اور دلہن کے اہلخانہ کے درمیان رس گلوں کی کمی پر جھگڑا شروع ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق ابتدائی رسومات ادا کرنے کے بعد دلہا اور دلہن منڈپ کی طرف جا رہے تھے کہ اسی دوران رس گلے ختم ہونے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔

ہوٹل میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ویڈیو ریکارڈ ہوگئی جسے دیکھ کر لوگوں‌ کی حیرانی کی انتہا نہ رہی۔

ویڈیو میں دونوں خاندانوں کو ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکتے، گھونسے مارتے اور دھکے دیتے دیکھا جاسکتا ہے، یہ واقعہ 29 نومبر کو اس ہوٹل میں پیش آیا جہاں دلہن کا خاندان بھی مقیم تھا۔

جھگڑے کے بعد دلہن کے اہلِ خانہ نے دلہا کے خاندان کے خلاف جہیز کا مقدمہ درج کروا دیا۔


مزید پڑھیں:عدم ادائیگی پر روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی لگا دی

یہ بھی پڑھیں