(اوصاف نیوز)پاکستان آٹو شو 2025 میں ’ایم جی یو 9‘ کی نقاب کشائی کی گئی، شو میں گاڑی کی قیمت کا اعلان بھی کیا گیا, اس سے قبل پری بُکنگ پہلے 80 لاکھ روپے میں شروع ہوئی تھی،لیکن اب اس قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
ایم جی موٹرز پاکستان میں اپنا پہلا ڈیزل سے چلنے والا پک اپ ٹرک متعارف کرایا ہے، ’U9‘ کی خصوصیات کی بات کی جائے تو 2.5 لیٹر ٹربو-ڈیزل انجن اور متاثر کن خصوصیات کی ایک طویل فہرست اس کے فیچرز میں شامل ہے جو اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

تفصیلات اور فیچرز
یو 9 کی تفصیلی خصوصیات میں ڈفرینشل لاکس کے ساتھ ایک مضبوط 4×4 ڈرائیو ٹرین، 3,500 کلوگرام کھینچنے کی صلاحیت ، 20 انچ الائے وہیلز، 7-ایئر بیگ سیفٹی سوٹ، L2-ADAS، اور ایک بہتر انٹیریئر شامل ہیں جس میں 12.3 انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم اور مکمل آرام دہ سہولیات موجود ہیں۔
ایم جی یو 9 کی قیمت
ایم جی نے باضابطہ طور پر یو 9 پرو کی قیمت 22,749,000 روپے (ایکس فیکٹری) مقرر کی ہے، کمپنی کے مطابق یہ قیمت پاکستان کی مسابقتی پک اپ مارکیٹ میں قائم حریفوں کے مقابلے میں اس کی پوزیشن کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں:بڑے صوبے سے ہزاروں افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ




