Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

گجرات میں عام آدمی پارٹی کے رہنما کو شہری نے جوتا دے مارا

نئی دہلی(اوصاف نیوز)بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں ایک شہری نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال اٹالیہ کو جوتا دے مارا۔

عام آدمی پارٹی کے ”گجرات جوڑو پروگرام“ کے دوران لیڈر کو جوتا پڑنے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہو گیا اور عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، جسے پولیس نے مداخلت کرکے گرفتار کیا۔

ملزم کی شناخت کانگریس کارکن چھترپال سنگھ جیڈیجا کے طور پر کی گئی، پولیس اسے زخمی حالت میں ہسپتال لے گئی۔

گوپال اٹالیا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کرانا چاہتے۔ تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اس طرح کے واقعات کے ذریعے عام آدمی پارٹی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، مگر یہ حربے پارٹی کو ڈرا نہیں سکتے۔
مزید پڑھیں:دلیر سپہ سالار کی موجودگی میں دہشتگرد کچھ نہیں کرسکتے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

یہ بھی پڑھیں