(اوصاف نیوز)مصر جانے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر ہے کہ ایک دہائی میں پہلی بار ویزا فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر عبد الفتاح السیسی کے اس فیصلے کے بعد مصر نے انٹری ویزا فیس 25 ڈالر سے بڑھا کر 45 ڈالر کردی ہے۔
گزشتہ منگل کو آفیشل گزٹ میں شائع ہونے والے اس اقدام کو فوری طور پر نافذ کیا گیا اور یہ 2025 کے قانون نمبر 175 میں قانون سازی میں ترمیم کا ایک حصہ ہے جو وزارت خارجہ اور اس کی سہولیات کو مختص فیسوں سے متعلق ہے۔
مزید پڑھیں:امریکہ نے 55 ایرانی شہری ملک بدر کر دیئے!



