Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ٹی آئی دھچکا، تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور (اوصاف نیوز) – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

میجر (ر) طارق محمود نے سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے جو پاک فوج کے خلاف عزائم رکھتی ہو اور ملکی مفاد کی بالادستی کو نظرانداز کرتی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن اور پاک فوج سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، اور وہ ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ذاتی انا یا سیاسی مفادات کے لیے پاک فوج اور ملک کے وقار کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی حمایت نہیں کی جا سکتی، اور اسی بنیاد پر انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

میجر (ر) طارق محمود کے اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات اور پارٹی قیادت کے حوالے سے پیدا ہونے والے سیاسی تنازعات میں شدت آنے کا امکان ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پی ٹی آئی مختلف سیاسی اور قانونی مسائل سے دوچار ہے، اور پارٹی کے بعض اراکین نے بھی اپنی اختلافی رائے ظاہر کی ہے۔
مزید پڑھیں:استاد راحت فتح علی خان آج اپنی 51 ویں سالگرہ منارہے ہیں

یہ بھی پڑھیں