(اوصاف نیوز )معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کےبعد پوری قوم سے معافی مانگ لی۔
ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ میرا اس ویڈیو کا مقصد مجھ پر ہونے والے مقدمے کی جسٹیفکیشن ہے تو میں معذرت کرتا ہوں، میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ میں لوگوں کو انٹرٹین کرتا رہوں اور کچھ نا کچھ نیا لاتا رہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر جانے انجانے میں مجھ سے ایسا کانٹینٹ اپلوڈ ہوا ہے جس سے نیگٹیولی امپیکٹ پڑا ہو یا کوئی ایسی پروموشن ہوئی ہے جس کا نیگٹیو امپیکٹ پڑا ہو تو میں اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔
ڈکی بھائی نے کہا کہ میں عدالتی معاملات کو قانونی طور پر آخر تک دیکھوں گا عدالت کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں اوراس کیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا میں اسے قبول کروں گا۔
خیال رہے کہ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:نیشنل گیمز! ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا


