Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

طلال چودھری کاعمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا عندیہ

(اوصاف نیوز) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ منتقلی کا عندیہ دے دیا ہے۔

اپنے بیان میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر جیل کے باہر ہنگامہ آرائی کی گئی یا عمران خان کی موجودگی سے دوسرے قیدیوں کی سکیورٹی متاثر ہوئی تو قیدی کی منتقلی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون فوری کارروائی کرے گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی فوج اور اس کی قیادت پر دباؤ ڈال کر دوبارہ اقتدار حاصل کرنے اور اپنے مقدمات ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ دوسروں کے کندھوں پر سوار ہو کر سیاست کی، اور اگر سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نہ ہوتے تو وہ وزیرِ اعظم تو درکنار، کونسلر بھی منتخب نہیں ہو سکتے تھے۔
مزید پڑھیں:دسمبر کے آخر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں

یہ بھی پڑھیں