Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

دنیا کا سب سے بلند ہوٹل ’سیل دبئی مرینا‘ عوام کے لیے کھول دیا گیا

دبئی(اوصاف نیوز) دنیا کا سب سے بلند ہوٹل سیل دبئی مرینا متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے، جو دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔

یہ شاندار ہوٹل دبئی مرینا، پام جمیرا اور عربین گلف کے دلکش 360 ڈگری مناظر پیش کرتا ہے، جس سے اسے شہر کے نمایاں ترین مقامات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

1,236.88 فٹ بلندی کے ساتھ یہ ہوٹل عالمی ریکارڈ کے مطابق دنیا کا بلند ترین ہوٹل بن چکا ہے، جسے لندن کے معروف NORR آرکیٹیکٹ گروپ نے ڈیزائن کیا ہے۔

پروجیکٹ کے ڈویلپر فرسٹ گروپ کے سی ای او رابرٹ برنز نے بتایا کہ ابتدا میں اسے بلند ترین ہوٹل بنانے کا منصوبہ نہیں تھا۔
ان کے مطابق، “ہم صرف ایک شاندار عمارت تعمیر کرنا چاہتے تھے، لیکن تعمیر مکمل ہونے پر یہ دنیا کا بلند ترین ہوٹل بن گیا۔”

ہوٹل کی انتظامیہ نے انسٹاگرام پر اپنے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “آج ہم فخر سے دنیا کے سب سے بلند ہوٹل کے کھلنے کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ عمارت نہ صرف دبئی مرینا میں ایک نئی پہچان قائم کرے گی بلکہ جدت، عزم اور خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی علامت بھی ہے۔ یہ دبئی کی ترقی پسند روح کا واضح اظہار ہے۔”

یہ ہوٹل دبئی کی شاندار طرزِ تعمیر اور جدید طرزِ زندگی کا نیا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے حکومت کی شرط قبول کرلی

یہ بھی پڑھیں