Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اب ہو گی چھکے اور چوکوں کی بارش ،پی ایس ایل میچز کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان کی شہ رگ آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل کے میچز منعقد کرانے کیلئے اقدامات کرلیےگئے۔

لندن لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے روڈ شو کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آزاد جموں و کشمیر کے مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی بہترین انداز میں تیار کرنے جارہے ہیں، بین الاقوامی کھلاڑیوں کیلئے مظفرآباد میں اعلیٰ معیار کے مطابق فائیواسٹار ہوٹلز بھی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزادجموں و کشمیر میں منعقد کرائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:خوشخبری :سونے کی قیمت میں بڑی کمی

یہ بھی پڑھیں