Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

9مئی کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بڑی پیش رفت سامنے آگئی

لاہور (اوصاف نیوز) سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں کلب چوک جی او آر کے سامنے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت کی۔

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کی حاضری مکمل کی گئی۔ کیس کے عینی شاہدین اور 9 مئی کی سازش کے گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران اعجاز چوہدری اور میاں محمود رشید کے وکلا نے گواہوں پر جرح کی جب کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے گواہوں پر جرح کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ملزمان کے خلاف جیل ٹرائل کی کارروائی 10 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو گواہوں پر جرح کا وقت دے دیا۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر

یہ بھی پڑھیں