Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

خوشخبری !صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے رعایتی نرخوں کی منظوری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی ریفرنس پر صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے زائد استعمال پر رعایتی نرخوں کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت کو صنعتی اور زرعی شعبوں کے لیے بجلی کے زائد استعمال پر رعایتی نرخوں کی منظوری سے متعلق نیپرا کا فیصلہ موصول ہو گیا ہے۔

نیپرا کے اعلامیے کے مطابق صنعتوں سے بجلی کے زائد استعمال پر 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔ پاور ڈویژن نے نیپرا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ پاور ڈویژن نے نوٹیفکیشن کے حوالے سے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ پیکج پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے بعد نافذ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ صنعتی پیکج سے گھریلو اور کمرشل صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔ صنعتی پیکج سے ملک میں صنعتی اور زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پیکیج پیداواری سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور روزگار کے اضافی مواقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ تین سالہ پیکج صنعتی شعبے کو مستقبل کے لیے بہتر منصوبہ بندی کرنے کے قابل بنائے گا، ڈیٹا سینٹرز اور کرپٹو مائننگ آپریشنز سمیت گرین فیلڈ انڈسٹریز کو بھی فائدہ ہوگا، صنعت اور زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کے اضافی یونٹ جو صنعتی شعبے کے لیے 34 روپے اور زرعی شعبے کے لیے 38 روپے فی یونٹ تھے، کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ زراعت کے لیے اضافی یونٹس کی قیمت 38 روپے سے کم کر کے 22.98 روپے جبکہ صنعتی شعبے کے لیے اضافی یونٹس کی قیمت 34 روپے سے کم کر کے 22.98 روپے کر دی گئی ہے۔

سردار اویس لغاری نے کہا کہ اس سے صارفین کے لیے بجلی کی اوسط قیمت خرید میں کمی آئے گی، اضافی بجلی کے استعمال پر صنعتی اور زرعی شعبوں کو کم نرخوں پر بجلی فراہم کی جائے گی۔ اگر آپ پہلے زراعت میں 100 یونٹ استعمال کرتے تھے اور اب 100 یونٹ اضافی استعمال کرتے ہیں تو بجلی کی اوسط قیمت 7 روپے فی یونٹ کم ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آپ انڈسٹری میں ایک ہزار یونٹ استعمال کر رہے تھے تو اب بجلی کی اوسط قیمت میں تقریباً 2 روپے کی کمی ہو گی۔ اضافی ہزار یونٹس کے استعمال پر 5 روپے فی یونٹ۔ صنعتی شعبے میں قیمت پہلے ہی طے ہوچکی ہے، اب مزید کمی سے صنعت کو فروغ ملے گا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں، امید ہے اس قدم سے معیشت میں بہتری آئے گی۔
9مئی کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بڑی پیش رفت سامنے آگئیمزید پڑھیں‌:

یہ بھی پڑھیں