Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملک دوبارہ مضبوط ہو سکتا ہے اگر سچائی اور ایمانداری کو اپنایا جائے،محمود اچکزئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) سینیٹر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، مگر ترقی میں رکاوٹیں برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محنتی قوم ہونے کے باوجود ترقی نہ ہونا سنجیدہ سوال ہے اور رشوت و بدعنوانی ملک میں عام ہو چکی ہے۔

محمود اچکزئی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک دوبارہ مضبوط ہو سکتا ہے اگر سچائی اور ایمانداری کو اپنایا جائے اور تمام فریقین مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جنگ و تصادم معمول بن چکے ہیں اور ملکی پالیسیوں میں پائیدار اصلاحات ناگزیر ہیں، کیونکہ اکثر فیصلے عوام کے حق میں نہیں ہوتے اور طاقتور حلقے سیاست اور جنگ میں غالب رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علم اور تعلیم ہی قوم کی ترقی کی بنیاد ہیں اور آئین کی قدر کم ہو رہی ہے جبکہ سیاسی فیصلے ذاتی مفاد پر مبنی ہو جاتے ہیں۔ عوام کے ووٹ ہی رہنما کی کامیابی کی بنیاد ہیں اور عدالتیں، جیلیں اور ملاقاتیں بھی سیاسی عمل پر اثر ڈالتی ہیں۔اگر ہم سب مل بیٹھتے تو مسائل حل ہو سکتے تھے،وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

مسائل کا حل طاقت میں نہیں بلکہ ڈائیلاگ اور سمجھوتے میں ہے اور فوج اور سیاسی قیادت کے درمیان نیشنل ڈائیلاگ ضروری ہے۔ موجودہ حالات میں دونوں فریقین پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں، اس لیے عوام کی شمولیت اور شفاف عمل کے ذریعے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاقت، جنگ اور ذاتی مفادات مسائل کو مزید بڑھاتے ہیں۔

چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی نے کہا کہ محنتی قوم کے باجود ترقی کو غیر سنجیدہ لیا گیا ہے یہ ملک دوبارہ مضبوط ہو سکتا ہے اگر ہم سچائی اور ایمانداری کو اپنائیں اگر ہم سب مل بیٹھتے تو مسائل حل ہو سکتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ مسائل پر قومی مکالمے کی ضرورت ہے، پاکستان وسائل سے مالا مال لیکن ترقی میں رکاوٹیں برقرار ہیں۔

ہمارے ملک میں رشوت اور بدعنوانی عام ہو گئی ہے ، سب سے خطرناک وہ شخص ہے جو آئین کو نہیں مانتا، ملکی پالیسیوں اور نظام میں پائیدار اصلاحات ضرورت ہیں ،مسائل کا حل ڈائیلاگ اور سمجھوتے میں ہے ، طاقت میں نہیں ، پاکستان کے تمام صوبے اور خطے باہمی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں .
20 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے، حکومت نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دیمزید پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں