لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسنت منانے کا بڑا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بسنت منانے سے متعلق قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ بسنت کے دنوں میں تمام موٹرسائیکلوں پر حفاظتی راڈز لگائے جائیں گے جب کہ ڈور کی تیاری لاہور میں مخصوص مقامات پر کی جائے گی، غیر معیاری یا کیمیکل والی ڈور کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔
پنجاب میں بسنت سے قبل پتنگ بازی کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے محکمہ داخلہ نے پتنگ اور تار بنانے والوں، فروخت کنندگان اور پتنگ بازی ایسوسی ایشنز کی باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا سوار محمد حسین شہید کو خراج عقیدت پیش




