Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی

(اوصاف نیوز ) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان کی سالمیت استحکام کے خلاف پاکستان کا ہر محاذ پر حفاظت کرنے والے اداروں جنہوں نے بھارت جیسے پانچ گنا بڑے دشمن ملک کو پچھاڑ کررکھ دیا،ملک کے خلاف بیان بازی کرنے انتشار پھیلانے اور پاکستان کے مخالف دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔

متن کے مطابق جو لیڈران خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی پارٹی سے ہو ان کے خلاف ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے،پاکستان کے استحکام حفاظت کےلیے کام کرنے والے اداروں کے نوجوانوں اور ان کے سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں 68 مقامات کے رہائشی و کمرشل پلاٹوں کیلئے نئی ویلیوایشن جاری

یہ بھی پڑھیں