Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

برطانیہ میں سپر فلو کی وبا پھیل گئی ، سکولز بند کرنے پر غور

برطانیہ(اوصاف نیوز)سپر فلوکی وباء برطانیہ میں پھیل گئی، حکومت نے وباء قابو نہ آنے کی صورت میں اسکولوں کی بندش پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں نزلہ و زکام کی وباء نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، کئی ہسپتالوں نے اسٹاف، مریضوں اور وزیٹرز کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ وباء قابو نہ آنے کی صورت میں سکولوں کو بند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

این ایچ ایس نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں نزلہ و زکام کے مریضوں کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے۔

میڈیکل اسٹورز کے مطابق فیس ماسک، ہینڈ سینٹائزرز اور نزلہ و زکام کی ادویات کی فروخت میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

این ایچ ایس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد فلو ویکسین لگوائیں اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ وباء کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وباء کے زیادہ پھیلنے کی صورت میں اسکولوں کی بندش اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:انسانی حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے: بلاول بھٹو

یہ بھی پڑھیں