Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

موٹر سائیکلوں پر حفاظتی اینٹینا لگانے کا حکم

لاہور (اوصاف نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں چلنے والی تمام موٹر سائیکلوں پر حفاظتی اینٹینا لگانے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی، ملک میں 25 سال بعد بسنت کا تاریخی تہوار منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون پر بسنت آرڈیننس کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا اور کل سے موٹر سائیکلوں پر حفاظتی اینٹینا لگانے کی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ لاہور میں ہر موٹر سائیکل پر حفاظتی اینٹینا لگانا لازمی ہو گا۔ ثقافتی شہر لاہور میں بہار لوٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ جشن منانے لاہور آئیں گے۔
40 ہزار روپے پریمیم پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلانمزید پڑھیں‌:

یہ بھی پڑھیں