Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

خوشخبری !ایک اور شہر میں‌پنک بس سروس کا آغاز

کوئٹہ (اوصاف نیوز) بلوچستان حکومت نے خواتین کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پہلی بار کوئٹہ میں پنک بس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

پنک بس سروس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کیا۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پنک اور گرین بسیں کچلاک سے سونا خان چوک تک چلائی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام نہ صرف خواتین کے لیے سہولت ہے بلکہ صوبے کے جدید سفری انفراسٹرکچر کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے میں گرین بس سروس کو پورے بلوچستان تک بڑھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:شو چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، پاکستان آئیڈل کے کنٹسٹنٹ کے ججز پر سنگین الزامات

یہ بھی پڑھیں