اسلام آباد(اوصاف نیوز)قائم مقام چیئرمین پیمرا بیرسٹر سکندر رشید چوہدری نے الفلاح ایسٹ مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خلدون بن لطیف اور اُن کی ٹیم کے ساتھ ایک مثبت ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد پرائیویٹ فنڈز کی کیٹیگری کے تحت ایک خصوصی میڈیا فنڈ کے قیام کے امکانات کا جائزہ لینا تھا تاکہ پاکستانی مواد کو عالمی پلیٹ فارمز تک پہنچایا جاسکے۔
بیرسٹر سکندر رشید چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا انڈسٹری کو درپیش موجودہ چیلنجز اور رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ ایسی ممکنہ باہمی شراکت اور حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے نئے راستے کھول سکیں –
مزید پڑھیں:تیز بارش کے لیے تیار ہو جائیں


