اسلام آباد(اوصاف نیوز)بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع۔ پنجاب ، خیبر پختونخوااور بالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع۔ پنجاب ، خیبر پختونخوااور بالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پرکہرا پڑنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب ، خیبر پختونخوااوربالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ، اسکردومنفی06،قلات منفی05،گوپس ، بگروٹ اور گلگت میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
مزید پڑھیں:کراچی کے بعد ایک اور شہر میں ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
