Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

شاہ محمود کو ہسپتال سے ڈسچارج کر کے واپس جیل منتقل کر دیا گیا

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما کے وکیل رانا مدثر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ شاہ محمود قریشی کو واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی پتتاشی کی سرجری کے لیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) میں زیر علاج تھے۔ شاہ محمود قریشی کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور آئندہ 15 روز میں رپورٹس آجائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات کے سلسلے میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک ماہ سے زائد عرصے سے پی کے ایل آئی میں زیر علاج تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی سے بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

بعد ازاں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے PKLI میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عیادت بھی کی۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک ہسپتال منتقل

یہ بھی پڑھیں