(اوصاف نیوز)تیز رفتاری کے باعث بے قابو کار نے پہلے سے کھڑی کار میں ٹکرمار دی ٹکر، 5 دو خواتین سمیت پانچ افراد کی موقع پر موت، چار زخمی ہو گئے۔
بھارت میں ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پوروانچل ایکسپریس وے پر کڈوا گاؤں کے پاس تیز رفتار سے آ رہی بریزا کار نے پہلے سے کھڑی ویگن آر میں زوردار ٹکر مار دی۔ اس کے بعد دونوں گاڑیاں آگ کی زد میں آ گئیں۔ ٹکر کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار تمام مسافر کار کے اندر ہی پھنس گئے اور کار کو آگ لگ گئی۔
اترپردیش کے بارہ بنکی میں آج بدھ کی صبح پوروانچل ایکسپریس وے پر کڈوا گاؤں کے پاس ایک بے قابو کار نے سڑک کے کنارے کھڑی کار میں ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار میں آگ لگ گئی، کھیتوں میں موجود گاؤں والوں نے کسی طرح سے کار کے اندر پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔
مزید پڑھیں:25 ہزار روپے کا پرائز بانڈ جیتنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان


