Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کے لیے بری خبر

لاہور (اوصاف نیوز) سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی۔

پنجاب میں سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتی ہونے والوں کو اب بنیادی تنخواہ کی بجائے یکمشت تنخواہ ملے گی۔

پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس (تنسیخ) بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، بل کے تحت سروس ریگولرائزیشن ایکٹ 2018 کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق حکومت نے سرکاری بھرتیوں کو یکمشت پے پیکجز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بنیادی پے سکیل کے تحت بھرتیوں کا طریقہ کار ختم کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے، خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے بل کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنیادی پے سکیل سے پنشن کی مد میں خزانے پر بڑا بوجھ پڑتا ہے، یکمشت پے سکیل کے لیے نئی قانون سازی جلد متوقع ہے، پنجاب میں نئی ​​سرکاری بھرتیاں اب یکمشت پے سکیل کے تحت کی جائیں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بنیادی پے سکیل میں الاؤنسز شامل کرنے سے خزانے پر بوجھ بڑھتا ہے۔ بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔
مزید پڑھیں‌:سیالکوٹ: تمام تر کوششوں کے باوجود ٹریفک پولیس وائرل چاچا کے سائز کا ہیلمٹ نہ مہیا کر سکی،DSP مبشر قادر کا ہیلمٹ کیلئے خصوصی ٹیم لاہور روانہ کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں