Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

5 شدت زلزلے کے جھٹکے

تبت (اوصاف نیوز) تبت کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جس کے باعث کئی قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اچانک آنے والے زلزلے سے مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم مقامی حکام نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے بعد مزید آفٹر شاکس آنے کا امکان ہے جس پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:بے بنیاد نفرت کی عادی ہو چکی ہوں: پراجکتا کولی

یہ بھی پڑھیں