Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی منظور

پشاور(اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا کابینہ نے اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دے دی۔

پالیسی میں اسکول میں تقرری کی مدت، طالب علم-استاد کا تناسب اور سالانہ نتائج کے اشارے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت میرٹ اور شفافیت کی بالادستی ممکن ہوگی، اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اشد ضرورت تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اساتذہ کی پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی ہے، 400 سے زائد سفارشات موصول ہوئیں لیکن ایک بھی نہیں مانی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دیگر محکموں کو بھی میرٹ کی بنیاد پر ٹرانسفر پالیسی متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر،نئی الیکٹرک گاڑی لانچ، قیمت بھی سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں