Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

اعلیٰ افسران کے اثاثے آن لائن شائع،نیا نظام متعارف کروا دیا

اسلام آباد(اوصاف نیوز)اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے آن لائن جمع کروانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2026 کے آخر تک اعلیٰ افسران کے اثاثہ جات عوام کے لیے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے، اینٹی منی لانڈرنگ کے لیے وفاقی و صوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس سے متعلق آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

دستاویز کے مطابق گریڈ 17 سے 22 کے تمام اعلیٰ افسران اپنے ملکی و غیرملکی اثاثے آن لائن جمع کروائیں گے، وفاق اور صوبوں کے تمام سول افسران کے اثاثے بھی لازمی ڈیجیٹل ہوں گے۔

اثاثوں کی آن لائن اشاعت کے لیے پرائیویسی اور ڈیٹا پروٹیکشن کے انتظامات شامل ہوں گے، رسک بیسڈ ویریفکیشن کا طریقہ کار بھی متعارف کروایا جائے گا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کو اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثہ جات تک رسائی دی جائے گی، بینک اینٹی منی لانڈرنگ کے لیے وفاقی و صوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کریں گے۔

بینک سرکاری اداروں کے اہلکاروں کے اثاثوں کی بھی چھان بین کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں:رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں