(اوصاف نیوز)سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے مملکت کے بعض علاقوں میں جمعرات تک بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، ژالہ باری، گرد وغبار اور سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ الیث، القنفذہ، طائف،میسان، اضم، الرضیات متاثر بھی ہوں گے۔
ریاض ریجن میں بھی ابر رحمت متوقع ہے، خلیص، رابغ، جدہ بحیرہ، العاصمہ، المقدسہ، الکامل، تربہ، المویہ، الجموم اور الخرمہ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد وغبار سے ریاض شہر سمیت کئی علاقے متاثر ہوں گے۔
الشرقیہ ریجن، حدود الشمالیہ، تبوک، مدینہ، حائل، قصیم، الجوف، الباحہ، عسیر اور جازان کے علاقے درمیانے سے شدید بارش ہوسکتی ہے، نجران میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
سعودی عرب میں ڈائریکٹوریٹ کی جانب شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
جاری کی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔
مزید پڑھیں:’موت یا حقیقی آزادی‘: سہیل آفریدی کو عمران خان کا پیغام موصول


