Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

کپل شرما کی مالی دولت کی تفصیلات سامنے آگئیں

(اوصاف نیوز)بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کی مالی دولت کی تفصیلات پہلی بار سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے کپل شرما کو والد کی موت کے بعد کم عمری میں ہی گھریلو ذمہ داریاں سنبھالنا پڑیں، ابتدائی دنوں میں انہوں نے ایک پی سی او بوتھ اور ٹیکسٹائل مل میں معمولی ملازمتیں بھی کیں جہاں انہیں بالترتیب 500 اور 900 روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی تاہم ان کی زندگی اس وقت بدل گئی جب انہوں نے دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج جیتا۔

اس کامیابی نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا اور کامیڈی سرکس اور کامیڈی نائٹس ود کپل جیسے مقبول شوز کے دروازے کھل گئے۔

کپل شرما کے کیریئر کو نئی بلندی اس وقت ملی جب انہوں نے نیٹ فلکس کے شو دی گریٹ انڈین کپل شو کی میزبانی شروع کی، جہاں وہ مبینہ طور پر فی قسط 5 کروڑ بھارتی روپے تک معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

ٹی وی کے علاوہ وہ فلمی دنیا میں بھی سرگرم ہیں، ممبئی میں مقیم کپل شرما لگژری رہائش گاہوں، قیمتی گاڑیوں کے مالک ہیں اور کینیڈا میں ایک کیفے بھی چلا رہے ہیں۔

کپل شرما کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 300 کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے، جس کے بعد وہ بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے امیر ترین فنکاروں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2015ء میں انہوں نے فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ کے ذریعے فلمی اداکاری میں قدم رکھا، جس میں انہوں نے ایک یا دو نہیں بلکہ تین شادیاں کیں۔

اب پہلی فلم کے تقریباً ایک دہائی بعد اس کا سیکوئل ’کس کس کو پیار کروں 2‘ کے نام سے گزشتہ ہفتے بھارتی سنیماؤں میں ریلیز ہوا ہے
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کی صنعتی کارکنوں کیلئے 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی،خوش قسمت کون؟

یہ بھی پڑھیں