کراچی(اوصاف نیوز) وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے تقریب سے کرتے ہوئے کہا ایم کیو ایم واحد پارٹی ہے جس نے اپنا لیڈر فارغ کیا، ہمارے پاس مقامی حکومت کانام نہاد نظام ہے، کراچی آج رہنے کے لحاظ سے بدترین شہر ہے، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا۔
وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے،سرکاری خزانے کے پیسے عوام کی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کیے،صحت کے شعبے کی بہتری پر خاص تورجہ دے رہے ہیں،میرے دور میں کراچی ترقی کرنے والے دنیا کے بڑے شہروں میں سرفہرست تھا،عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔
سیاسی مخالفین کوشش کے باوجود مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکے،جب وزارت سنبھالی تو صحت کے شعبے میں مختلف چیلنجز درپیش تھے،میں وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں، ہمارے پاس مقامی حکومت کانام نہاد نظام ہے، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے کام کرنے اور عوام کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں، کراچی آج رہنے کے لیے بدترین جگہ ہے،معاشی بحران سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتا ہے،ایم کیو ایم واحد پارٹی ہے جس نے اپنا لیڈر فارغ کردیا۔
کراچی دودھ دینے والی گائے ہے اس کو چارہ تو کھلاؤ، کراچی کی مقامی حکومت اور صوبائی حکومت ہمارے پاس نہیں،ہماری لائنوں کا پانی ہمیں ہی فروخت کردیا جاتا ہے،میں 12گھنٹے نہیں24 گھنٹے کام کرنے والا شخص ہوں۔
مزید پڑھیں:میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک




