Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ایران میں مسافر بس الٹ گئی ، 13 افراد ہلاک ، 13 زخمی

(اوصاف نیوز)ایران میں ہائی وے پر مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی ایران کے ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس اصفہان سے شمال مشرقی شہر مشہد کی جانب جا رہی تھی کہ ہائی وے کے مرکزی گارڈ ریل سے ٹکرا کر مخالف لین میں الٹ گئی ، اس دوران بس ایک ٹیکسی سے بھی ٹکرائی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ٹیکسی میں موجود دو مسافر بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ حادثے میں خواتین سمیت 13 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ، حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

یہ بھی پڑھیں