جدہ(اوصاف نیوز)سعودی عرب میں جیولوجیکل سروے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب مشرقی ریجن میں 4.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے قومی زلزلہ نگرانی نیٹ ورک کے اسٹیشنوں نے رات ایک بجکر 11 منٹ اور 23 سیکنڈ پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے۔
اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز حرض کے مشرق میں تقریباً 9 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 درجے ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے سبب کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جبکہ بیشتر رہائیشوں نے اسے محسوس بھی نہیں کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں حرۃ الشاقہ نامی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے تھے۔
جیولوجیکل سروے کا کہنا تھا کہ زلزلہ نگرانی نیٹ ورک کے مراکز نے شام کے وقت جھٹکے ریکارڈ کئے۔
ادارے کے مطابق جھٹکوں کا مرکز سعودی عرب کے علاقے حرۃ الشاقہ کے شمال مغرب میں تقریباً 86 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
رپورٹس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر جھٹکوں کی شدت 3.43 ڈگری ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اس سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تھا
مزیدپڑھیں:مختلف ممالک میں بھیک مانگنے پر ہزاروں پاکستانی ڈی پورٹ


