Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

زائرین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (اوصاف نیوز) ایران اور عراق زیارت کے لیے جانے والے زائرین کے لیے بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ سمندری راستے سے زائرین کی روانگی کے لیے تمام انتظامات مکمل اور فیری کمپنیوں کو لائسنس بھی جاری کر دیئے۔

ان اقدامات کے بعد سمندری راستے سے ایران اور عراق کا سفر جلد ممکن ہو جائے گا جس سے عازمین حج کو ایک متبادل، محفوظ اور منظم سفری سہولت میسر آئے گی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوری 2026 سے ایران اور عراق جانے والے تمام زائرین صرف رجسٹرڈ حجاج گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ہی روانہ ہو سکیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد حجاج کرام کے سفر کو مزید شفاف، محفوظ اور منظم بنانا ہے تاکہ غیر قانونی یا غیر رجسٹرڈ سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ حالیہ مرحلے میں 67 نئے حجاج گروپ آرگنائزرز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں رجسٹرڈ حجاج کمپنیوں کی کل تعداد 91 ہو گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا کہ ان تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست وزارت کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے، تاکہ حجاج کرام باآسانی مستند منتظمین کا انتخاب کرسکیں۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے مزید کہا کہ حکومت عازمین حج کو محفوظ، قابل اعتماد اور شفاف سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور سمندری راستے کا آغاز اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی اب علیمہ خان کے کنٹرول میں ہے: شیر افضل مروت کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں