لاہور (اوصاف نیوز)پاکستان کی نوجوان اداکارہ سبینہ سید پاکستانی جاسوس بن کر بھارت پہنچ گئیں، ان کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں منگنی کے بندھن میں بندھنے ولای اداکارہ سبینہ سید نے تصاویر شیئر کیں جس میں انھوں نے ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی جاسوس بننے کی ویڈیو بنائی ہے۔
ویڈیو میں ان سے ایک شخص پوچھتا ہے کہ وہ کہاں سے آئی ہیں جس پر سبینہ سید کہتی ہیں کہ وہ ممبئی سے آئی ہیں۔
اس کے جواب میں ویڈیو میں نظر نہ آنے والا شخص کہتا ہے پاکستانی جاسوس تو نہیں ہو کیوں کہ تمہاری شکل ماہرہ خان سے ملتی ہے اس لیے میں سمجھا کہ آپ پاکستان سے آئی ہیں۔
اس کے جواب میں اس شخص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سبینہ سیدہ کہتی ہیں کہ ‘جزاک اللہ’، ‘تھینک یو سو مچ’، جس سے ان کا بھانڈہ پھوٹ جاتا ہے۔
اداکارہ نے کچھ دیر پہلے ہی یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے ہراروں لوگ دیکھ چکھ ہیں جبکہ ان کے منگیتر اداکار خاقان شاہنواز نے بھی اس پر کمنٹ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:چاندی کی قیمت پاکستان میں کیا ہے آج؟


