گلگت بلتستان (اوصاف نیوز) الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے کی بنیاد پر کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مختلف سیاسی و انتظامی عوامل کے پیش نظر انتخابات کو موخر کرنا ضروری تھا۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اس حوالے سے بتایا کہ عام انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کرے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق نئی تاریخ کے اعلان سے قبل انتخابی تیاریوں اور انتظامی امور کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا تاکہ انتخابات کو بہتر اور مؤثر انداز میں منعقد کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ


