Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

جعلی ڈگری کیس :اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو منصب سے ہٹا دیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوئے انہیں جج کے عہدے کیلیے نا اہل قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمد جہانگیری کے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی وکالت کی ڈگری کو جعلی قرار دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہیں جج کے عہدے کیلیے نا اہل قرار دے دیا ہے۔

کیس کی سماعت جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی کیس کی سماعت کرنے والی بینچ پر اعتراض، فل کورٹ تشکیل دینے اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے تک ملتوی کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

عدالت عالیہ نے وزارت قانون کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی

یہ بھی پڑھیں