تائیوان (اوصاف نیوز) دارالحکومت تائی پے کے سب وے سٹیشن پر اسموک بم پھینکنے اور بعد ازاں مسافروں پر حملہ کرنے سے کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔
تائیوان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ حملے سے اسٹیشن میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
تائیوان کے وزیر اعظم چو جنگ تائی نے فیس بک پر جاری کردہ ایک بیان میں واقعے کی تصدیق کی، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
مرکزی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ آور پر حملے کے بعد خودکشی کا شبہ ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی طور پر حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ایشیاء کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی!




