Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پنشن اور تنخواہ،حکومت نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (اوصاف نیوز)وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اس ضمن میں پہلے سے جاری احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنشن کیسز سے متعلق 22 اپریل اور 19 جون کو جاری کیے گئے آفس میمورنڈمز کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ان میمورنڈمز کے تحت ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو دوبارہ ملازمت کی صورت میں پنشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑتا تھا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق اب ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والے افسران اور ملازمین کو پنشن اور تنخواہ دونوں لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت ریٹائرڈ افسران کو دوبارہ ملازمت پر مکمل مالی مراعات حاصل ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے تجربہ کار اور ماہر ریٹائرڈ افسران کی خدمات سے دوبارہ فائدہ اٹھانے میں آسانی ہوگی اور سرکاری اداروں کو انتظامی و پیشہ ورانہ مہارت میسر آئے گی۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے نوٹیفکیشن پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اس فیصلے کو سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افسران کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے مختلف شعبوں میں استعدادِ کار بہتر ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:اداکار عمران ہاشمی پیٹ کے ٹشوز کی سرجری کے بعد سیٹ پر واپس آگئے

یہ بھی پڑھیں