اسلام آباد(اوصاف نیوز) محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کروادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس کے احکامات پر ہیڈکوارٹرز میں خصوصی 24/7 مانیٹرنگ روم قائم کر دیا گیا۔ ڈیجیٹل اینٹیگریٹڈ ڈیش بورڈ سے ڈیلی آپریشنز کی مانیٹرنگ اور ایولیوشن ہوگی۔
اب پاکستان و دنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔ نئے سسٹم کے تحت پاسپورٹ کی اپلائی ہونے سے ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جائے گی۔
نئے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ دفاتر میں رش کی بھی خودکار نشاندہی کی جا سکے گی۔ جدید مانیٹرنگ سسٹم سے سٹاف کی کارکردگی، پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مانیٹر کیا جائے گا۔ نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم کے تحت بیک لاگ اور مشینری سٹیٹس بھی مانیٹر ہوگا۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ کے جدید نظام کے ذریعے محکمہ پاسپورٹس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ افسران و عملہ کی کارکردگی سے لیکر تمام دفاتر میں شہریوں کا رش بھی مانیٹر ہوگا۔ مانیٹرنگ میں نشاندہی کے بعد مسائل کو فی الفور حل کرنے کا نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا

