اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف نامناسب رویے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں کو اکساتے رہے، اور وہ اس بارے میں آئی سی سی کو آگاہ کر رہے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سیاست اور کھیل کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:پاک امریکا تعلقات میں نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے

